کوئی بھی ایسی چیز نہیں جسے باصلاحیت پاکستانی طلباء ایجاد نہیں کر سکتے۔ دنیا کے پہلے پنسل جھولے سے لے کر مقامی مہران کاروں کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے تک، ہم نے یہ سب کر لیا ہے۔
عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) کے ہونہار طلباء نے ایک خاص “بن” ایجاد کیا ہے جسے ‘سیبن’ کا نام دیا گیا ہے۔ ‘سیبن’ ساحل سمندر کی صاف کے کام آئے گا۔ ساحل سمندر پر جمع ہونے والا کچرا آلودگی کا باعث بنتا ہے جس کی صفائی کے لیے یہ ‘سیبن’ تیار کیا گیا ہے۔
ہر سال تقریبا 8 ملین ٹن پلاسٹک فضلہ سمندروں میں شامل ہو جاتا ہے، مگر اب یہ ‘سیبن’ اسے صاف کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طالب علم نعمان احمد نے بتایا کہ انہوں نے یہ جدید آلہ خاص طور پر ڈاکیارڈ سے پانی کو صاف کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی کے نوجوان نے خطرناک جانوروں کیلئے چڑیا گھر بنالیا