شہر قائد میں 4 روز سے پانی کا بد ترین بحران، 72 انچ کی 2 لائنیں پھٹ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد 4 روز سے پانی کا بد ترین بحران، کراچی کربلا بن گیا، 72 انچ کی 2 لائنیں پھٹ گئیں، شہری 9 کروڑ گیلن پانی سے محروم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ تک لائینوں کی مرمت مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ہفتے سے پانی کی فراہمی شروع ہونے کا عندیہ، تاہم شہر میں پانی کی فراہمی اتوار تک معمول پر آسکے گی۔

ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بجلی منقطع ہونے سے شہر کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی 2 پائپ لائنیں 4 روز میں مختلف دنوں میں پھٹنے سے 9 کروڑ گیلن پانی فراہم نہ کیا جا سکا۔

واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز کے الیکٹرک کی بجلی فراہم کرنے والی لائن میں خرابی کے باعث اچانک بجلی بند ہونے سے پانی کی لائن پھٹ گئی تھی۔

ابھی اس کی مرمت مکمل ہوئی تھی کہ منگل کو دوبارہ بجلی اچانک منقطع ہونے سے پانی کی 2 لائینیں پھر پھٹ گئیں۔ لاکھوں گیلن پانی ضائع ہونے کے ساتھ شہری 4 روز سے پانی سے محروم ہیں۔

سوائے ضلع غربی کے جہاں حب ڈیم سے حب پمپنگ اسٹیشن سے 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا یے جو بدستور جاری ہے، تاہم شہر کے دیگر 5 اضلع میں پانی کا بد ترین بحران جاری ہے۔

واٹر بورڈ کی جانب سے متاثرہ لائینوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس کی مکمل بحالی جمعہ تک ممکن ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس قسم کے واقعات پیش آچکے ہیں، مگر اس ابھی اس کا مستقل حل نہیں نکالا گیا ہے۔

Related Posts