پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 14ارب98کروڑ74لاکھ روپے کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 14ارب98کروڑ74لاکھ روپے کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 14ارب98کروڑ74لاکھ روپے کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس102.61پوائنٹس کی کمی سے45989.35پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

جب کہ 54.69فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 14ارب98کروڑ74لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 26.56فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے تیل وگیس،بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 46271پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے45852پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس102.61پوائنٹس کی کمی سے45989.35پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس108.47پوائنٹس کی کمی سے 19177.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 20.54پوائنٹس کی کمی سے32043.64پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر437کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 183کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،239میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب56ارب40کروڑ38لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب41ارب41کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts