فٹبالر کی میچ کو ترجیح، شادی میں اپنی جگہ بھائی کو بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹبالر کی میچ کو ترجیح، شادی میں اپنی جگہ بھائی کو بھیج دیا
فوٹبالر کی میچ کو ترجیح، شادی میں اپنی جگہ بھائی کو بھیج دیا

سیرالیون کلب کے فٹبالر محمد بویا تورے کے ساتھ منفرد واقعہ پیش آیا جنہوں نے میچ کی وجہ سے اپنی شادی میں خود کی نمائندگی کے لیے بھائی کو ہی بھیج دیا۔

فٹبال کے بعض شوقین افراد سر پھرے مداح تو ہوتے ہیں لیکن آپ کو ایسا واقعہ جان کر حیرانگی ہو گی جس میں کسی کھلاڑی نے میچ کے لیے اپنی ہی شادی کی تقریب میں ہی کسی اور کو بھیج دیا ہو۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد بویا میچ کھیلنے کا معاہدہ کرچکے تھے جس کے تحت وہ میچ میں جانے کے پابند تھے تاہم شادی کی تقریب بھی اسی دن تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے بھائی کو ہال میں بھیج دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق دراصل بویا تورے نے سوئیڈش فٹبال ٹیم مالمو کے ساتھ 22 جولائی کو معاہدہ کیا تھا۔

مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں فٹبالر نے بتایا کہ شادی اسی دن کرنا لازمی تھی اور مجھے سوئیڈن بھی جانا تھا اسی لیے  ایک دن پہلے نکاح کی رسم کرکے تصاویر لے لی تھیں لیکن شادی کی مرکزی تقریب میں نہیں جاسکا اور اپنی جگہ بھائی کو بھیج دیا۔

بعدازاں انہوں نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی بتایا کہ لوگوں کو میری ٹوئٹ سے غلط فہمی ہوئی، میں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ میں میچ کے باعث شادی میں نہ جاسکا جس کی وجہ سے میرے بھائی نے نمائندگی کی لیکن لوگوں نے اس کا کچھ اور مطلب لیا اور میری شادی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی۔

Related Posts