بڑھتی مہنگائی اور بلز، کیا بچوں کو دودھ بھی نہ پلائیں؟ خاتون روپڑی، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بڑھتی مہنگائی اور بلز، کیا بچوں کو دودھ بھی نہ پلائیں؟ خاتون روپڑی، ویڈیو وائرل
بڑھتی مہنگائی اور بلز، کیا بچوں کو دودھ بھی نہ پلائیں؟ خاتون روپڑی، ویڈیو وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک بھر میں اشیائے خوردونوش متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتونِ خانہ رابعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے رو کر حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا ہم اپنے بچوں کو دودھ بھی نہ پلائیں؟

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ویڈیو کے آغاز پر اپنا تعارف ایک گھریلو خاتون کے طور پر کراتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں نے آٹا، چینی اور اس قسم کی بڑی بڑی اشیاء نہیں لیں اور پھر بھی کتنا بل بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نئے مالی سال کے دوران چاول کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ متوقع

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں خاتون نے وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز اور حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے بڑے سوال اٹھا دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بچہ مرگی کا مریض ہے۔ اس کی دوا بھی مہنگی ہوگئی ہے۔ کیا اب اس دوا کی بھی قربانی دینی پڑے گی؟

خاتون رابعہ کا کہنا ہے کہ میرے گھر کا کرایہ 20 ہزار روپے ہے۔ بجلی کا بل 15 ہزار تک جا پہنچا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں۔ کیا ہم بچوں کو دودھ بھی نہ پلائیں؟ کیا ہم ان کو بھوکا مار دیں؟

Related Posts