ماہرینِ فلکیات نے 20 کلومیٹر قطر کا سب سے چھوٹا بلیک ہول دریافت کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرینِ فلکیات نے 20 کلومیٹر قطر کا سب سے چھوٹا بلیک ہول دریافت کر لیا
ماہرینِ فلکیات نے 20 کلومیٹر قطر کا سب سے چھوٹا بلیک ہول دریافت کر لیا

ماہرینِ فلکیات نے 20 کلومیٹر قطر کے ایک بلیک ہول کو دریافت کر لیا ہے جو دستیاب معلومات کے تحت کائنات میں سب سے چھوٹا ہے۔

اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ٹوڈ تھامپسن اور ان کے ساتھیوں نے اس عجیب و غریب بلیک ہول کو ایک  بڑے ستارے کی حرکت میں غیر معمولی ڈگمگاہٹ کے باعث دریافت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں فائیو جی کا آغاز، سروس 50 شہروں میں لانے کا منصوبہ

ایک ستارے کے گرد 83 دنوں میں اپنا ایک چکر مکمل کرنے والا بلیک ہول اپنے چھوٹے قطر کے باعث قریب ترین ستاروں یا سیاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

ہمارے نظامِ شمسی سے ساڑھے تین گنا زائد کمیت رکھنے والا یہ بلیک ہول زمین سے 10 ہزار نوری سال کی دوری پر واقع ہے  جبکہ بلیک ہول دریافت کرنے والے ٹوڈ تھامپسن کے بیان کے  مطابق یہ بلیک ہول کی نئی قسم ہوسکتی ہے۔

ٹوڈ تھامپسن کے مطابق کائنات کے سب سے چھوٹے بلیک ہول کو درست طریقے سے ایک نئی درجہ بندی میں لانا ضروری ہے تاکہ بلیک ہول اور نیوٹران ستاروں پر تحقیق کی ضرورت کو اجاگر کیا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ماہ ستمبر میں پہلے عرب خلانورد نے خلائی سفر کرکے نئی تاریخ رقم کی تھی  جس کے بعد  پہلی بار 2 خواتین خلانوردوں نے خلائی مشن مکمل کرکے دوبارہ  تاریخ رقم کردی۔

تاریخ میں پہلی بار20 اکتوبر کو زمین سے خلا کی جانب سے جانے والے مشن کے دونوں یا تمام ارکان خواتین پر مشتمل تھے، اس سے قبل خلا میں بھیجے گئے ہر مشن میں کوئی نہ کوئی مرد شامل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین خلانوردوں نے پہلی بار خلائی مشن مکمل کرکے تاریخ رقم کردی

Related Posts