حلوہ مارچ کے باعث اسلام آباد میں تعفن ہے۔فواد چوہدری کا احتجاج پر طنز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلوہ مارچ کے باعث اسلام آباد میں تعفن ہے۔فواد چوہدری کا احتجاج پر طنز
حلوہ مارچ کے باعث اسلام آباد میں تعفن ہے۔فواد چوہدری کا احتجاج پر طنز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلوہ مارچ کے باعث اسلام آباد میں تعفن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے کہا کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو مارچ کے باعث کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت مزید بہتر، چلنے پھرنے کی اجازت مل گئی

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ مارچ کا دوسرا روز ہے جبکہ اسلام آباد کے پشاور موڑ کے گردونواح میں تعفن پھیل چکا ہے اور کیا ہی اچھا ہو کہ حلوہ کھانے کے بعد مارچ کے شرکاء صفائی کا انتظام خود کریں جیسے پی ٹی آئی کرتی تھی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو وارننگ دی کہ  وہ حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں، ورنہ انہیں  کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو خود روک رہے ہیں کیونکہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان نے ایسا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر وزیر اعظم عمران خان کی خواہش نہ ہوتی تو ایک کال پر ہم ان کے خلاف کھڑے ہوجاتے۔

مزید پڑھیں: حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔فواد چوہدری کی فضل الرحمان کو وارننگ

Related Posts