لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سیمی فائنل میں شکست پر قومی ٹیم کیلئے حوصلہ افزاء پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے پوری قوم کو متحد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 13 سال تک پاکستان کے سابق بیٹر رہنے والے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ قومی ٹیم نے قوم کو یکجا کیا اور ہمارا موڈ خوشگوار کردیا۔
ٹی 20ورلڈ کپ، آسٹریلیا پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
شائقین کرکٹ نے حسن علی کو اہم کیچ چھوڑنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
شاداب خان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
ٹوئٹر پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ ہم قومی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف جس طریقے سے آپ نے کھیل کی جنگ لڑی، ہمیں آپ پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔
You have united the land truly and you have refreshed it’s mood with promise. We thank you and we are proud the way you fought. Well done boys. #PakistanZindabad
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 11, 2021