رمیز راجہ کا سیمی فائنل میں شکست پر قومی ٹیم کیلئے حوصلہ افزاء پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے وزارت اعظمٰی سے ہٹنے کے بعد مجھے بلاک کردیا، رمیز راجا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سیمی فائنل میں شکست پر قومی ٹیم کیلئے حوصلہ افزاء پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے پوری قوم کو متحد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 13 سال تک پاکستان کے سابق بیٹر رہنے والے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ قومی ٹیم نے قوم کو یکجا کیا اور ہمارا موڈ خوشگوار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20ورلڈ کپ، آسٹریلیا پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

شائقین کرکٹ نے حسن علی کو اہم کیچ چھوڑنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

شاداب خان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ٹوئٹر پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ ہم قومی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف جس طریقے سے آپ نے کھیل کی جنگ لڑی، ہمیں آپ پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان بھرپور جدوجہد کرکے بھی کامیاب نہ ہوسکا۔ 

گزشتہ شب کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لئے177رنز کا ہدف دیا جو ناکافی ثابت ہوا۔ 

ٹاس کے موقع پر قسمت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ساتھ نہیں دیا، آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، محمد رضوان 67 اور فخر زمان رنز 55 بناکر نمایاں رہے۔پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

Related Posts