کراچی: ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 09مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان میں 5 منشیات فروش اور 4 گٹکا/ماوا سپلائرز شامل ہیں.منشیات فروشوں کو علاقہ تھانہ بغدادی، نیپئر، کھارادر اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
گٹکا/ماوا سپلائرز کو کلری اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 1.5 کلو سے زائد چرس 86، گرام کرسٹال60 گرام آئس 260 کلو گرام چھالیہ اور 9 کلو گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا۔
ملزمان میں احمد، یاسر زمان عرف پنجابی، عبدالرحمان، شہریار عرف شیری، جلال الدین، عبید، شاہ زیب، منصور عرف منور اور جاوید شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:دوران ڈکیتی خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار