کراچی: شہر میں اس وقت سرد اور خشک موسم کا سامنا ہے جبکہ صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی دھند بھی دیکھی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی کراچی ابھی بھی ایک سرد لہر کی لپیٹ میں ہے ، موسمیات کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اس ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔ کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 11اعشارئی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آج دن کے وقت درجہ حرارت تقریباً 27 ڈگری ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس سے پہلے پی ایم ڈی نے پیش گوئی کی تھی کہ رات کے وقت درجہ حرارت 10 ڈگری سے 12 ڈگری کے درمیان رہے گا، جو 19 جنوری تک جاری رہے گا۔
فضائی آلودگی سے بھی شوگر ہوسکتی ہے، سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کراچی میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور شمال مشرق کی جانب سے ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سرد اور خشک حالات جاری رہنے کی توقع ہے۔
دھند کا اثر صبح اور رات کے اوقات میں سکھر، شہید بے نظیر آباد، شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیرپور اور ٹنڈو جام جیسے اضلاع اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں متوقع ہے۔