کراچی میں 35 دن کی بچی پر چوہوں کا حملہ، کاٹ کاٹ کر لہولہان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Baby girl attacked and bitten by rats in Karachi

کراچی کے علاقے لیاری میں 35 دن کی بچی پر چوہوں نے حملہ کیا اور اسے کاٹا، گال لہولہان کردیئے۔

بچی کے خاندان کے مطابق یہ علاقہ چوہوں سے بھرا ہوا ہے، جو رات کو سویرہ (بچی) پر حملہ آور ہوئے جب وہ سو رہی تھی۔

بچی کی دادی نے بتایا کہ وہ سب کمرے میں سو رہے تھے جب چوہوں نے بچی پر حملہ کیا اور اس کے گالوں کو زخمی کر دیا، مگر انہیں بچی کے رونے کی آواز سنائی نہیں دی۔

مریم کے پنجاب میں 70 سالہ خاتون کا گینگ ریپ، حکومت کہاں ہے؟

والدین نے بتایا کہ بعد میں جب ہم نے دیکھا تو اس کے گالوں سے خون بہ رہا تھا، اور ہم فوری طور پر اسے ہسپتال لے گئے جہاں اب اس کی حالت بہتر ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے ایک بچہ چوہوں کے کاٹنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ لیاری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ صفائی ستھرائی کی حالت بھی ابتر ہے، کئی علاقوں میں گندگی کے انبار اور سیوریج کا گندا پانی کئی کئی روز گلیوں میں کھڑا رہتا ہے۔

علاقے میں بچوں کو چوہوں کے کاٹنے کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوچکے ہیں تاہم اس کے باوجود انتظامیہ کی خاموشی شرمناک ہے۔

Related Posts