موریطانیہ سے اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ، 40سے زائد پاکستانی ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موریطانیہ
(فوٹو: دی انڈپینڈنٹ)

مغربی افریقی ملک موریطانیہ سے سپین جانے کی کوشش میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 50 تارکین وطن کے ڈوبنے کا خدشہ ہے، جن میں 44 پاکستانی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈرڈ اور ناوارا میں قائم تنظیم واکنگ بارڈرز کا کہنا ہے کہ مراکش کے حکام نے بدھ کو ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا جو 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔ کشتی پر 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں 66 کا تعلق پاکستان سے تھا۔

واکنگ بارڈرز کی سی ای او ہیلینا مالینو نے ایکس پر کہا کہ اس سانحے میں ڈوبنے والے 44 افراد پاکستانی تھے۔ انہوں نے کہا: “یہ تارکین وطن 13 دن تک سمندر میں اپنی موت کا انتظار کرتے رہے، لیکن انہیں بچانے کے لیے کوئی نہیں پہنچا۔”

تنظیم کے مطابق 2024 میں 10 ہزار 457 تارکین وطن سپین پہنچنے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہوئے، جو یومیہ اوسطاً 30 اموات بنتی ہیں۔ زیادہ تر افراد مغربی افریقی ممالک سے سپین کے کینیری جزائر کی طرف جانے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوئے۔

واکنگ بارڈرز نے چھ دن قبل لاپتہ ہونے والی کشتی کے بارے میں حکام کو آگاہ کر دیا تھا۔ ایک اور غیر سرکاری تنظیم، الارم فون، نے 12 جنوری کو سپین کی میری ٹائم ریسکیو سروس کو بھی خبردار کیا، لیکن ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں کشتی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Related Posts