بیورو آف شماریات کا پاکستان کے صنعتی شعبے میں 3.8 فیصد کمی کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s industrial sector declines by 3.8%: PBS report

اسلام آباد: پاکستان بیورو آف شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 میں پاکستان کے بڑے صنعتی شعبے میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3.8 فیصد کمی ہوئی۔

ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر اکتوبر کے 109.27 پوائنٹس کے مقابلے میں ایل ایس ایم کی پیداوار میں 1.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔

رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران یہ شعبہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.3 فیصد سکڑ گیا۔

کئی اہم شعبوں نے مجموعی طور پر 1.25 فیصد کمی میں حصہ ڈالا، جن میں فوڈ (0.23)، تمباکو (0.39)، ٹیکسٹائل (0.40)اور ملبوسات (1.76) شامل ہیں۔ تاہم، پٹرولیم مصنوعات (-0.18)، آٹو موبائلز (0.78)، سیمنٹ (-0.61)، لوہا اور اسٹیل (-0.62)، برقی آلات (-0.64)، مشینری (-0.25)، اور فرنیچر (-2.24) میں منفی ترقی دیکھی گئی۔

کال لگتی ہے نہ میسج جاتا ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی برقرار، صارفین کو شدید مشکلات

جولائی سے نومبر 2024 کے دوران فوڈ، تمباکو، ٹیکسٹائل، ملبوسات، آٹو موبائلز اور دیگر ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔ تاہم کوک اور پیٹرولیم مصنوعات، کیمیکل مصنوعات، غیر دھاتی معدنیات، لوہا اور اسٹیل، برقی آلات، مشینری اور فرنیچر کے شعبے سکڑاؤ کا شکار رہے۔

ایل ایس ایم کو پاکستان میں صنعتی سرگرمیوں کے پیمانے کے طور پر قریبی مانیٹر کیا جاتا ہے۔ یہ شعبہ مینوفیکچرنگ کے 69 فیصد اور مجموعی جی ڈی پی کے تقریباً 8 فیصد پر مشتمل ہے۔ اس شعبے کی کارکردگی ماہانہ بنیادوں پر بڑے صنعتی شعبوں کے کوانٹم انڈیکس کے ذریعے ٹریک کی جاتی ہے۔

اگرچہ رواں مالی سال کے دوسرے نصف میں معیشت میں بہتری کی علامات ظاہر ہوئیں لیکن حکومت کو کمزور برآمدی طلب، کمزور کرنسی، اور آمدنی و اخراجات کے بڑھتے فرق جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

Related Posts