کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری! بجلی کی قیمت میں کتنی کمی متوقع؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NEPRA set to hear KE’s plea for reduction in tariff

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 4اعشاریہ 98 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے نومبر 2024 کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔اگر اس درخواست کو منظور کر لیا گیا تو کے الیکٹرک کے صارفین کو 7 ارب روپے سے زائد کی رقم کی واپسی ممکن ہوگی۔

کراچی: نجی اسکول کی انتظامیہ کا بچے کے والد اور دادا پر بدترین تشدد

کے الیکٹرک نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ انہیں صارفین سے وصول کی گئی زائد رقم واپس کرنے کی اجازت دی جائے۔نیپرا بدھ کے روز کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

اس سے قبل نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جس سے صارفین کے لیے بجلی سستی ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق نومبر کے ایف سی اے کے تحت سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے فی یونٹ 75 پیسے کی کمی کی گئی ہے جبکہ اکتوبر کے ایف سی اے کے تحت کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے 49 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

Related Posts