آئندہ 15 دن کیلئے پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جی این این

حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

جنوری کے 750 روپے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان، دیکھئے کون کون بنا مقدر کا سکندر

واضح رہے کہ یہ اضافہ حالیہ 15 دنوں میں کی گئی قیمتوں کے بعد کیا گیا ہے، جو کہ اس سے پہلے یکم جنوری 2025 کو قیمتوں کا تعین کیا گیا تھا۔
یکم جنوری 2025 کو پیٹرول کی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر تھی۔ یکم جنوری 2025 کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر تھی۔

اس کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے یہ دونوں ایندھن کی قیمتیں اب پچھلے پندرہ دنوں میں مزید بڑھا دی گئی ہیں، جو کہ عوام کے لیے اضافی بوجھ کا سبب بن سکتی ہیں۔

Related Posts