کراچی میں سردی، ٹھنڈی ہواؤں کے سبب شہریوں پر کپکپی طاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cold wave engulfs Karachi as temperature drops further

کراچی میں سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، شہر میں تیز اور وقفے وقفے سے چلنے والی ہواؤں کا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق شہر میں نمی کی سطح 65 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ توقع ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، جس کے باعث سردی کی شدت دن اور رات کے اوقات میں برقرار رہے گی۔

درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ کراچی شدید فضائی آلودگی کا بھی شکار ہے۔ پیر کے روز، شہر کو دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ آلودہ شہر کے طور پر درجہ دیا گیا۔

کراچی میں اگلے ہفتے سے موسم کیا رخ اختیار کرے گا؟

شہر قائد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 234 تک پہنچ گیا جو سوئس فضائی معیار کی نگرانی کرنے والے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق “انتہائی غیر صحت بخش” کی سطح پر ہے۔

سردیوں کے دوران درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے دھول اور آلودہ ذرات زمین کے قریب پھنس جاتے ہیں، جس سے دھند اور اسموگ کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔

کراچی نے حالیہ مہینوں میں کئی بار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا ہے۔کراچی ہی نہیں لاہور بھی فضائی آلودگی سے بری طرح متاثر ہے۔ آج لاہور میں اے کیو آئی 162 ریکارڈ کیا گیا، جو “غیر صحت بخش” کی سطح پر ہے۔

کراچی اور لاہور کے شہریوں کو سرد موسم اور آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں، بچے اور بوڑھے غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کریں،گھروں میں ہوا کو صاف رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کریں، یہ سردی اور فضائی آلودگی کی دوہری مشکل کے دن ہیں، جن میں احتیاط نہایت ضروری ہے۔

Related Posts