پیٹرولیم قیمتوں میں 16 جنوری سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fuel prices likely to rise by up to Rs. 5 per litre from January 16

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم قیمتوں میں 16 جنوری 2025 سے فی لیٹر 3 سے 5 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

یہ تبدیلی حالیہ بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات میں اضافے کے نتیجے میں مقامی ایندھن کی قیمتوں میں نظر ثانی کے طور پر سامنے آئی ہے۔جب عالمی خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

متوقع قیمتوں میں اضافہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر اثر انداز ہوگا۔ جنوری کے اوائل میں، پیٹرول کی قیمت میں 0اعشاریہ 56 روپے کا اضافہ کر کے 252 اعشاریہ 66 روپے فی لیٹر کر دی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2اعشاریہ 96 روپے کا بڑا اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 258اعشاریہ 34 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر خاندانوں کو مفت پلاٹس دینے کا اعلان کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپنی مجوزہ قیمتوں میں تبدیلی کی سفارشات حکومت کو پیش کر دی ہیں۔ یہ تبدیلیاں اس وقت وزیراعظم شہباز شریف اور مالیات کی وزارت کی منظوری کا انتظار کر رہی ہیں۔ منظوری ملنے کے بعد نئی ایندھن کی قیمتیں 16 جنوری سے نافذ العمل ہوں گی۔

یہ اضافہ نقل و حمل اور لاجسٹکس کے اخراجات کو مزید بڑھا دے گا جس سے صارفین اور کاروباری اداروں پر مزید دباؤ پڑے گا جو پہلے ہی مہنگائی کی جاری چیلنجز سے نبردآزما ہیں۔

Related Posts