اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور تباہی پر پاکستان میں موجود سفیروں کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس کے دوران ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سفراء اور ہائی کمشنرز کو آگہی دی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے مخیر حضرات، دوست ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے سلسلے میں مدد کیلئے رابطہ کیا ہے۔
سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج اور وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے اسلام آباد میں کام کرنے والے سفیروں اور ہائی کمشنرز سے جمعہ کے روز ملاقات کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ سفیروں کا اجلاس بلانے کا مقصد پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والے چیلنجز کی نوعیت اور مدد کی ضروریات سے آگاہ کرنا ہے۔
We have reached out to donors, friendly countries & international financial institutions for assistance to respond to the scale of flood calamity. I will be meeting Islamabad-based ambassadors & high commissioners tomorrow to apprise them of nature of challenge & need for help.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 25, 2022