بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کےتمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ملک بھر میں سیلاب سے تباہی، وزیر اعظم نے سفیروں کا اجلاس آج طلب کر لیا

دوسری جانب پولیس حکام نے تمام یس ایچ اوز کو بھی ٹریفک کی روانی اور عوام کی خدمت کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈی پی اوز، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو اداروں سے رابطے میں رہیں اور تمام اضلاع میں پولیس اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔