کراچی : ایئر بس320 طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوگیا ، طیارے کو ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا جبکہ دوسرا طیارہ 6 دسمبر کو بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن میں بزنس پلان پر عمل درآمد جاری ہے ، ایئر بس320طیارہ استنبول سے کراچی پہنچ گیا اور پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا، ایئر بس 320طیارے کو ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔جس کے بعد پی آئی اے میں ایئر بس 320 طیاروں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
پی آئی اے کا موجودہ فلیٹ 33 طیاروں پر مشتمل ہے۔دوسرا طیارہ 6 دسمبر کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا، جس کے بعد ایئر بس کی شمولیت سے فلیٹ کی تعداد 34 ہوجائے گی جبکہ پی آئی اے کے 12بوئنگ 777 طیارے اڑان بھر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کافی کام کیا ہے۔بلوم برگ کا اعتراف