پاکستان کرکٹ بورڈ نے زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت کے باعث کراچی اور ملتان میں جاری قومی انڈر 13 اور قومی انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل کردئیے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹس کی ساکھ بچانے کیلئے صرف مستحق کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹورنامنٹس پی سی بی کے پاتھ ویز پروگرام کا اہم جزو ہیں، لہٰذا ان کی ساکھ کو بچانے کے لیے صرف مستحق کھلاڑیوں کو ہی کھیلنے کی اجازت دی جاسکے گی۔تمام کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ کا تیسرا راؤنڈ کروایا جائے گا۔
رمیز راجہ کے بعد حسن علی بھی سرفراز کے گن گانے لگے