پاکستان نے کرتارپورراہداری معاہدے کیلئے بھارتی مطالبات تسلیم کرلیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرتارپور راہداری معاہدے پردستخط کی تقریب منسوخ کردی گئی
کرتارپور راہداری معاہدے پردستخط کی تقریب منسوخ کردی گئی

اسلام آباد:پاکستان نے کرتارپورراہداری پردوطرفہ حتمی معاہدے کا حتمی مسودہ بھارت کو بھجوادیا ہے جس میں بھارتی مطالبات بھی تسلیم کئے گئے ہیں ،ہر یاتری کیلئے 20ڈالر فیس رکھی گئی ہے۔

مجوزہ معاہدے کے مطابق بھارت سے ہندو،سکھ،پارسی،عیسائی کرتاپورکوریڈورکے ذریعے نانک نام لیوک کے نام پرگورودوارہ کرتارپورآسکتے ہیں۔

معاہدے کے تحت 5ہزاریاتری روزانہ پاکستان آسکتے ہیں تاہم اگر گنجائش ہوتوتعدادپرکوئی پابندی نہیں۔بھارت10روزپہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کریگا جس کے بعد پاکستانی حکام اس فہرست کی تصدیق کریں گے۔

یاتریوں کی آمد سے4روزپہلے فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی اور دوطرفہ اتفاق رائے کی صورت میں معاہدے کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائیگی جس کے بعد واہگہ بارڈریاکرتارپورزیروپوائنٹ کے مقام پر معاہدے پردستخط کی باضابطہ تقریب ہوگی۔

Related Posts