بشریٰ انصاری ڈانس کی ویڈیو پرتنقید کرنیوالوں پر برس پڑیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Not answerable to any faceless troll: Bushra Ansari’s savage reply over viral dance

کراچی: ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے شادی میں ڈانس کی ویڈیو پرتنقید کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 3 ماہ سے افسردگی کی کیفیت میں تھی اور شادی میں سب دوست مجھے اداسی سے نکالنے کی کوشش کررہے تھے تو میں نے بھی موقع کی مناسبت سے اگر تھوڑا رقص کرلیا تو کیا برا کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ بشری انصاری ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر معروف اداکارہ بشری انصاری کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا تھاکہ اداکارہ بھارتی گانے پر اذان سمیع خان کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

 

ویڈیو وائرل ہوتے ہیں سوشل میڈیا صارفین نے بشری انصاری کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ صارفین نے اداکارہ کے اس عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ان پر خوب تنقید کی۔

صارفین میں سے ایک نے کہا کہ یہ وہی بشری انصاری ہیں جن کی بہن ابھی کچھ وقت پہلے کورونا وائرس کے باعث چل بسیں۔ بڑے حوصلے ہیں ان کے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ وہی ہیں جو دوسروں کا اسلام کا درس دیتی ہیں اور ان کی اپنی حرکات دیکھیں۔ جب کہ دوسرے نے کہا کہ لگتا ہے کہ انہیں جنت مرزا کی بددعا لگی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ نے سینئر اداکارہ بشری انصاری کی وائرل ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیاہے۔بشری انصاری کی ایک شادی کی تقریب میں اذان سمیع خان کے ساتھ بالی ووڈ گانے میں ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: شادی کی تقریب میں ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو کے چرچے

کچھ صارفین نے جہاں اداکارہ کی اس ویڈیو کو پسند کیا وہیں کچھ یہ تنقید کرتے بھی دکھائی دیے کہ ان کی بہن سنبل شاہد کے انتقال کو ابھی کچھ عرصہ ہی گزرا ہے اور وہ یوں خوشیاں منا رہی ہیں۔

اشنا شاہ نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کوبی برائنٹ کی موت کے کچھ عرصے بعد ہی اس کی اہلیہ نے ہنستے مسکراتے گیم کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی تھی تو لوگوں نے اس کی ہمت کو داد دی تھی کہ وہ بہت جلد اس غم سے نکل کر اپنی زندگی میں لوٹ آئی ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اشنا شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ہماری اداکارہ اگر بہن کی وفات کے کچھ مہینوں بعد خوشی سے شادی کی تقریب میں ڈانس کرے تو اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ اتنی جلد خوش کیسے ہوگئیں۔

Related Posts