ایوارڈ تقریب میں علیزے شاہ ،امر خان،مشعل خان ،فہمین انصاری اورعائشہ عمرکی بولڈ لباس میں تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Four times celebrities were trolled over revealing too much

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستانی اداکارائیں اپنے منفرد لباس کے انتخاب کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ روز ہم اسٹائل ایوارڈ میں پاکستانی اداکاراؤں کے لباس پر مداحوں اور فنکاروں نے شدید تنقید کی ہے۔

Hum Style Awards 2021

مداحوں اور دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کو حد کراس نہیں کرنا چاہئے جو ہماری اداکاراؤں نے اب کر دی ہے۔پاکستانی معاشرہ ایسی بے حیائی اور فحاشی کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔

Hum Style Awards 2021

گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں اداکاراؤں نے مغربی طرز کا لباس پہنا،سوشل میڈیا پر صارفین مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اداکارائیں شہرت کی تلاش میں اپنی معصومیت اور اپنے لباس سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ ’علیزے شاہ دنیا میں ثنا خان بننے کی کوشش کریں۔کچھ صارفین عمران خان کے حالیہ بیان سے بھی اتفاق کرتے نظر آئے، صارفین نے کہا کہ بے شک وہ عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھے ، اس ایوارڈ شو کی تقریب نے عمران خان کے بیان کو صحیح ثابت کردیا ہے۔

Hum Style Awards 2021

وزیراعظم نے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان دیا تھا۔

علیزے شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں علیزے اپنی معصومیت کی وجہ سے ان کی پسندیدہ اداکارہ تھیں لیکن اب انہیں علیزے سے نفرت محسوس ہورہی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’مغرب سے متاثر خواتین کو مغرب میں ہی پھینک دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں منعقدہ ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔

Hum Style Awards 2021

سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

Related Posts