کرکٹ چھوڑنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ چھوڑنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
کرکٹ چھوڑنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک اچھے موڑ پر کرکٹ کو خیر باد کہنا چاہتا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ میں دوبارہ باؤلنگ ٹیسٹ کے لیے تیار ہوں۔ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام جاری رکھتے ہوئے وقت آنے پر اچھے انداز میں ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ہوم گراؤنڈ پر کھیل پیش کرنا بڑا اعزاز ہے۔  میں نے قومی ٹیم کے لیے 17 سال تک باؤلنگ کروائی اور باؤلر کے طور پر ہی کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ دباؤ اور خوف کرکٹ کے کھیل کا حصہ ہے۔ مجھے دباؤ اور خوف نے ہمیشہ مثبت سوچ سے ہمکنار کیا۔ میں پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل باؤلنگ ایکشن ریویو گروپ  نے کرکٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے باؤلنگ ایکشن ریو گروپ کے مطابق 25 دسمبر کو محمد حفیظ جب بال کرانے کے لیے بازو کو حرکت دیتے ہیں تو وہ 15 ڈگری کے زاویے سے زیادہ مڑ جاتا ہے جس کے باعث ان پر پابندی لگائی گئی۔

مزید پڑھیں:  محمد حفیظ کے خلاف  ایکشن: پابندی عائد کردی

Related Posts