مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 166 ویں روز میں داخل، معمولاتِ زندگی بدستور مفلوج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 166 ویں روز میں داخل، معمولاتِ زندگی بدستور مفلوج
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 166 ویں روز میں داخل، معمولاتِ زندگی بدستور مفلوج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو آج 166ویں روز بھی جاری ہے جبکہ مظلوم کشمیریوں کے معمولاتِ زندگی بھارت کی طرف سے عائد پابندیوں کے باعث بدستور مفلوج ہیں۔ 

مقبوضہ کشمیر میں  غاصب بھارتی فوج کے محاصرے کے باعث  کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف اور دہشت کا ماحول برقرار ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 وادی میں خوراک، اشیائے ضروریہ اور جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے جبکہ طویل ترین کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی کمی سے قحط کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

 وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون اور ٹی وی کی نشریات تاحال معطل ہیں۔مظلوم کشمیریوں کا رابطہ بیرونی دنیا سے مکمل طور پر منقطع کر دیا گیا ہے تاکہ مظالم کو بے نقاب نہ کیا جاسکے، جس کے خلاف عوام کی جدوجہد جاری ہے۔

قابض بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں نام نہاد سرد آپریشن، پکڑ دھکڑ اور قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کشمیری عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔

 وادی میں سڑکیں سنسان ، دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ بھارت نے حریت رہنماؤں سمیت بھارت نواز کشمیری رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

 اس کے علاوہ بڑی تعداد میں کشمیری عوام، جوان، مرد اور بچے بھی جیلوں میں قید کر لیے گئے ہیں۔غاصب بھارتی حکومت مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے۔ 

دوسری جانب مظلوم کشمیری  بھارت کا نافذ کیا گیا کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے، عوام نے ثابت کیا کہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی دبائی نہیں جاسکتی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ وادی کی تازہ صورتحال اور بھارتی مظالم کا جائزہ لیا گیا۔

گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں  آرمی چیف جنرل قمر باجوہ ، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اور  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس

Related Posts