قائد آباد میں غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کاقتل کرنے والا شخص گرفتار، آلہ قتل برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائد آباد میں غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کاقتل کرنے والا شخص گرفتار، آلہ قتل برآمد
قائد آباد میں غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کاقتل کرنے والا شخص گرفتار، آلہ قتل برآمد

کراچی: قائد آباد میں بے رحم باپ نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بیٹی کا قتل کردیا، ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد کرلیا گیاہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مراد نے تیز دھار آلہ سے وار کرکے اپنی 15 سالہ بیٹی طوبیٰ کو بے رحمی سے قتل کردیا تھا۔جسے فوری طور پر کارروائی کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جبکہ ملزم کو گرفتاری کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم سے ہر زاویے تحقیقات کررہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ اس کی بیٹی گھر سے بھاگنا چاہتی تھی اس لئے طیش میں آکر قتل کیا۔

مزید پڑھیں: جعلی دواؤں سے معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے 2 ملزمان گرفتار

Related Posts