محمود مولوی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahmood Moulvi appointed as SAPM on Maritime Affairs

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر محمودمولوی کومعاون خصوصی برائے بحری امور مقررکردیا۔

وفاقی حکومت نے محمود مولوی کی بطور معاون خصوصی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا،محمود مولوی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا،نوٹیفکیشن آج سے نافذ العمل ہوگا۔

محمودمولوی نے انتہائی اہم ذمہ داری تفویض کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیربحری امور علی حیدرزیدی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر محمود مولوی اس سے قبل بطور مشیروزارت ساحلی امور خدمات انجام دے رہے تھے۔

Related Posts