اسلام آباد:وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم ہاؤس بھیج دی گئی۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے، موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔
وزارت قانون وانصاف نے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم ہاؤس بھیج دی جو منظوری کے لیے ایوان صدر بھیجی جائے گی اور صدر پاکستان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو بے قصور قرار دیتے ہوئے انہیں کرایہ داری کے مقدمے سے بری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے سابق وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کو مقدمے سے بری کردیا