اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جائے گا، چوہدری محمد سرور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جائے گا، چوہدری محمد سرور
اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جائے گا، چوہدری محمد سرور

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جائے گا۔ اسلامیات کے سوا دیگر تعلیمی نصاب سے اسلامی مواد نکالنے کے معاملے پر گورنر پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے ایک رکنی کمیشن کی شفارشات پر عمل درآمد کا نوٹی فیکشن واپس لے لیا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے علماء کی نشاندہی پر تبدیلی نصاب کا سخت نوٹس لیا ہے، اس ضمن میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے گورنر سے ملاقات کر کے اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ گورنر نے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مداخلت کی جس پر محکمہ ہیومن رائٹیس اینڈ مینارٹیز ڈیپارٹمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اورشعیب سڈل کمیشن کی سفارشات پر عملدرامد کا حکم نامہ واپس لے لیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے اس ضمن میں گورنر پنجاب سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد اور مولانا حنیف جالندھری بھی شریک ہوئے۔ تمام علما نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر کی جانب سے بتایا گیا کہ سیکرٹری سکولز کو شعیب سڈل کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے، گورنر نے علمائے کرام کو یقین دہانی کرائی کہ اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جائے گا۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جو بھی لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں انکے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے۔ گورنر پنجاب سے علماء کی ملاقات کے دوران کورونا کے معاملے بھارت کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم چھوڑ کر جانے والی جماعتیں غلطی تسلیم کریں اور واپس آجائیں، مولانا فضل الرحمان

Related Posts