امریکی فضائیہ کا بغداد ائیرپورٹ پر حملہ، ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی فضائیہ کا بغداد ائیرپورٹ پر حملہ، ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے
امریکی فضائیہ کا بغداد ائیرپورٹ پر حملہ، ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائیہ کے حملے میں قاسم سلیمانی نامی ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والے  میجر جنرل قاسم سلیمانی ایران کی القدس فورس کے کمانڈر تھے جن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق امریکی وزارتِ دفاع کی طرف سے سامنے آئی۔

امریکا نے بغداد ائیرپورٹ پر واقع کارگو ٹرمینل کے نزدیک آمدورفت کے دوران 2 گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جبکہ 1 گاڑی پر میجر جنرل قاسم سلیمانی سوار تھے جو موقعے پر جاں بحق ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میجر جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی تصدیق ہونے کے بعد امریکی جھنڈا لہرادیا۔

صدر ٹرمپ کی طرف سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جھنڈے کو پن کردیا گیا، دیگر تمام ٹویٹس کے اوپر امریکی جھنڈا لہرانے کا مطلب ایران کے ساتھ کھلم کھلا اعلانِ جنگ لیا جارہا ہے۔

امریکی عسکری ادارے پینٹا گون کے مطابق صدر ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کو ہلاک کرنے کے واضح احکامات دئیے جبکہ کارروائی کا مقصد ایران کی طرف سے مستقبل میں حملوں کو روکنا بتایا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے عراق میں امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی بند کرے۔

ترجمان کا 30 دسمبر کو کہنا تھا کہ ان حملوں سے امریکا کے اس دعوے کی بھی نفی ہوتی ہے کہ وہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عراق میں حملے دہشت گردی قرار، ایران کی مذمت

Related Posts