مودی حکومت کا ایوان نازیوں کے نسل پرست ایجنڈے کا شکار ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی حکومت کا ایوان نازیوں کے نسل پرست ایجنڈے کا شکار ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری
مودی حکومت کا ایوان نازیوں کے نسل پرست ایجنڈے کا شکار ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری

وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا ایوان نازیوں کے نسل پرست ایجنڈے کا شکار ہوچکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نےکہا کہ بھارتی شہریت ترمیم بل (سی اے پی) دونوں ایوانوں سے منظور ہوگیا، یہ نسل پرستی کا ثبوت ہے۔ 

متنازعہ بھارتی شہریت بل (سی اے پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت اپنے ہی قانون کے تحت نسل پرست ریاست بن چکا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کہا کہ کشمیر کے بچوں کو بھارت کی جیلوں میں قید کیا جارہا ہے جبکہ بھارتی مظالم پر دُنیا کو کوئی فکر یا افسوس نہیں۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 10 اکتوبر کو وفاقی  وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہم نے 2014ء میں عالمی برادری کو آگاہ کیا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کو اپنا ایجنڈا بنا چکی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے بچوں کو بھارتی جیلوں میں قید کیا جارہا ہے۔شیریں مزاری

Related Posts