اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے تھی، لیکن عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں شہباز گل کے بیان کی تائید کی۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز گل نے کس کو کہا کہ آپ حکم نہ مانیں؟ سی سی ٹی وی میں سب دِکھ رہا ہے کسی نے تشدد نہیں کیا، ویڈیو وائرل ہے، کہاں ڈرائیور پر تشدد کیا گیا، شہباز گل کو قانون کے مطابق رکھا گیا اور عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، یہ صفائی کا موقع مانگ رہے ہیں، کیا مجھے صفائی کا موقع دیا گیا تھا؟
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے، انہیں ایک گاڑی سے دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا، ویڈیو وائرل ہے، کہاں ڈرائیور پر تشدد کیا گیا؟ شہباز گل کو قانون کے مطابق گرفتار کرلے عدالت میں پیش کیا گیا، آپ نےلوگوں کو گرفتار کرکے ڈیڑھ سال جیل میں رکھا، مجھےگرفتار کیا گیا، کیا مجھے صفائی کا موقع دیا گیا؟
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے