وزیراعظم کا 120 ارب کا پیکیج، ریلیف کس کو اور کیسے ملے گا، مکمل طریقہ کار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM's 120 billion package

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام پیش کرتے ہوئے دو کروڑ خاندانوں کے لئے 120 ارب روپے کے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے پیش نظر معاشرے کے کمزور طبقات کو گھی، آٹا اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعظم پیکیج
غریب عوام کو گھی، آٹا اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔
چالیس لاکھ مستحق خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لئے بلا سود قرضے ملیں گے۔
ملک میں ہر خاندان کے ایک فرد کو ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔
پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔
اسکالر شپ پروگرام کے تحت 60 لاکھ وظائف کے لئے 47 ارب روپے دیئے جائیں گے
کامیاب جوان پروگرام کے تحت 1400 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔

مہنگائی کی صورتحال
ملک میں ماہ اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9اعشاریہ 2 فیصد رہی، ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔

وزیراعظم کے پیکیج کے اعلان کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل ایک بار پھر مہنگے کردیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

آٹا،گھی، خوردنی تیل، گوشت، سبزی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔ریلوے نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرائے میں اضافہ کردیاہےغرض تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو گزشتہ کئی سالوں کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے۔

ریلیف کس کو ملے گا
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے احساس راشن پروگرام سے 2کروڑ خاندان مستفید ہوں گے جن کا انتخاب احساس سروے کے ذریعےکیا جائےگا۔ دراصل13کروڑ لوگ اورملک کی53 فیصد آبادی مستفید ہوگی۔ ہر ماہ آٹا، دال اور گھی/پکانے کےتیل کی خریداری پر فی خاندان 1ہزار روپے کی رعایت دی جائےگی۔

ریلیف کا طریقہ کار
1۔مستحقین کی آن لائن رجسٹریشن کیلئےاحساس پروگرام اگلے ہفتے ایک رجسٹریشن پورٹل کھولے گاجس میں مستحقین کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائیگا۔
2۔رجسٹرڈ مستحقین ماہانہ ایک ہزار روپے سے وہ نامزد کریانہ اسٹور ز یا یوٹیلیٹی اسٹورز سے گھی یا خوردنی تیل ، دال اور آٹا خرید سکیں گے۔
3۔ مستحقین پورٹل پر رجسٹرڈ ہونگے اور ان کی نادرا ان کے شناختی کارڈ کے مطابق موبائل نمبر کے ذریعے تصدیق کریگا۔
4۔مستحقین کو تصدیق کے دومراحل سے گزرنا ہوگا پہلے شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی جائے گی اور دوسرامستحقین کے دیئے گئے موبائل نمبر پر او ٹی پی کوڈ بھیجا جائے گااور کریانہ اسٹور یا یوٹیلیٹی اسٹوراس کی تصدیق کے بعد اشیاء فراہم کرے گا۔
5۔ فیصلہ سازی کے لیے رئیل ٹائم ڈیٹا کا استعمال ہوگا۔
6۔پروگرام میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال پروڈکٹ اور جغرافیائی سطح پر ہر استفادہ حاصل کرنے والے کے ذریعہ سبسڈی کے استعمال کو ٹریک کرنے میں مدد کرے گا۔
7۔پروگرام میں حصہ لینے والے کریانہ اسٹور کے مالکان کے بینک اکاؤنٹس کھولے جائیں گے ۔
8۔احساس راشن آٹا، دالوں، گھی اورخوردنی تیل کی خریداری پر 2کروڑ خاندانوں میں سے ہر ایک کو 1000 روپے ماہانہ کی سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔
9۔آٹا، گھی، دالوں کی خریداری پر 30 فیصد سبسڈی فی یونٹ دی جائے گی۔
10۔دواقسام کے مستحقین مستفید ہونگے ،ایک جو پہلے ہی بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور دوسرے وہ مستحق افراد جن کی غربت کا اسکور 39سے کم اور ان کی ماہانہ آمدن 31ہزار 500روپے ہے۔

Related Posts