سابق اداکارہ نور بخاری بیٹے کی ماں بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق اداکارہ نور بخاری بیٹے کی ماں بن گئیں
سابق اداکارہ نور بخاری بیٹے کی ماں بن گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سابق اداکارہ نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

معروف سابق اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر نومولود کے پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noor Bukhari (@realnoorbukhari)

نور بخاری نے اپنی پوسٹ میں اللہ کا شکر اداکرتے ہوئے لکھا کہ اللہ نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، میرے بیٹے علی رضا کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی کاروباری شخصیت سے کی تھی، لیکن 2 سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی، بعد ازاں نور بخاری نے 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی تھی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ رہی۔

مزید پڑھیں:کیا بھارتی فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ میں کیا گیا دعویٰ حقیقت پر مبنی ہے؟

نور نے 2012 میں عون چوہدری سے شادی کی تھی اور ان سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی صرف چند ماہ تک ہی رہی 2015 میں نور بخاری نے گلوکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی تھی جو کہ 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔

Related Posts