وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi leaves for China on a two-day visit

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے کا حصہ ہے،وزیر خارجہ کے ساتھ سینئر حکام بھی چین روانہ ہوئے۔

اس دورے کے دوران دونوں فریق اقتصادی راہداری، دفاع ،کورونا ویکسین ، انسداد دہشت گردی ،علاقائی اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امورپر تبادلہ خیال کرینگے۔

مزید پڑھیں:معیشت کا پہیہ چل پڑا، پاکستان گرے لسٹ سے جلدنکل جائے گا، حماد اظہر

خیال رہے کہ 14 جولائی کو اپرکوہستان میں پیش آنے والے واقعے میں 9 چینی باشندے ہلاک ہوئے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واقعے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ذاتی طور پر اس حوالے سے ہونے والی ہر پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستانی حکومت چینی سفارتخانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

پاکستان اور چین نے داسو بس حادثے کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے عزم کیا ہے کہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی ۔

Related Posts