دشمن پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دشمن پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔فردوس عاشق اعوان
دشمن پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم ریاست کی رِٹ کو چیلنج کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کیونکہ دشمن پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت ایک نکاتی ایجنڈے پر عمل چاہتی ہے جو صرف اتنا ہے کہ ملک میں انتشار نہ پھیلایا جائے، اپوزیشن کسی ڈنڈا بردار فورس کو سامنے نہ لائے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پرضمانت منظور

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی کاوشوں سے مسئلۂ کشمیر پوری دنیا میں اُجاگر ہوا، ایسے وقت میں جب عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی بات کر رہی ہے، فضل الرحمان کا احتجاج اس سے توجہ ہٹا رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان  ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جہاں مذاکرات کا کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکل سکا،دونوں کمیٹیوں کے اراکین اور رہنماؤں کی بیٹھک اکرم درانی کے گھر پر ہوئی۔

پرویز خٹک کی سربراہی میں  گزشتہ روز حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے رہبر کمیٹی سے ملاقات کی اور مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا۔ حکومتی کمیٹی میں سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی، پرویز الہیٰ، نورالحق قادری ، اسد عمر اور اسد قیصر شامل تھے۔

حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہونے والے مذاکرات کےدو ادوارہوئے جس کافی الحال کوئی نتیجہ نہیں نکلا ، دونوں کمیٹیوں نے اپنی تجاویز ایک دوسرے کو پیش کیں۔

مزید پڑھیں: حکومتی کمیٹی اوراپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

Related Posts