آزادی مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعظم
آزادی مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور اپوزیشن غیر جمہوری اور ہٹ دھرمی پر مبنی رویے کا مظاہرہ کر رہے ہیں، آزادی مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپوزیشن رہبر کمیٹی اور حکومت کی طرف سے آزادی مارچ روکنے کے لیے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جبکہ حکومتی کمیٹی چیئرمین اور وفاقی  وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان کو مذاکرات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ ساہیوال: وزیراعظم کی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنے کی ہدایت

وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان اس حوالے سے ہونے والی ملاقات کے دوران حکومت نے اپوزیشن کے پر امن احتجاج کے حق کو تسلیم کر لیا ہے، تاہم عدالتی فیصلے سے انحراف کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پر امن احتجاج بے شک اپوزیشن کا حق سہی، عدالتی فیصلے کے مطابق آزادی مارچ دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک تک نہیں آسکتا اور ہم فیصلے سے انحراف نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کے لیے مذاکرات کے دروازے روزِ اوّل سے کھلے رکھے اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش بھی کی گئی، لیکن دوسری طرف سے مثبت رویے کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔

عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا رویہ ہٹ دھرمی پر مبنی ہے، حکومت معاملات کو درست سمت میں لے کر جانا چاہتی ہے، لیکن اپوزیشن کی طرف سے جمہوری رویوں کا فقدان نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتشار چاہتی ہے جبکہ حکومت کا فرض ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو اپنے قابو میں رکھے، جبکہ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے ڈنڈا بردار فورس نہ لانے کی حکومتی تجویز مسترد کردی ہے۔ 

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان 28 اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں پنجاب کی صوبائی حکومت کے اہم نمائندگان سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ایک روزہ دورۂ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے ملاقات کریں گے اور شہر میں حکومتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان 28 اکتوبر کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Related Posts