لاڑکانہ ہار پیپلز پارٹی کے جعلی احتجاج کا نہیں، سوچنے کا مقام ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاڑکانہ ہار پیپلز پارٹی کے جعلی احتجاج کا نہیں، سوچنے کا مقام ہے۔فواد چوہدری
لاڑکانہ ہار پیپلز پارٹی کے جعلی احتجاج کا نہیں، سوچنے کا مقام ہے۔فواد چوہدری

لاڑکانہ میں حلقہ پی ایس 11 میں شکست کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے انتخابات  نتائج کو چیلنج کرنے کے اعلان پر ردِ عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ جعلی احتجاج کا نہیں، سوچنے کا مقام ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ لاڑکانہ میں شکست پر پیپلز پارٹی کو احتجاج کی بجائے اپنی قیادت کی سنگین غلطیوں کا ادراک کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ آج لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں پیش ہوں گے

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ سندھ کے عوام صوبائی حکومت میں اصلاحات کا تقاضا کر رہے ہیں جو نہ کی گئیں تو سندھ میں پیپلز پارٹی کا برا حال ہونے والا ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ اگر اصلاح نہ کی تو سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کا وہی حشر ہوگا جو باقی پاکستان میں ہے جبکہ لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس 11 میں پیپلز پارٹی کی ہار قیادت کے لیے  سوچ کا موقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نےسندھ کے حلقے پی ایس 11 میں گزشتہ روز منعقدہ انتخاب  میں اپنی ہار تسلیم کرنے سے انکار کردیا، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا، ہم سلیکشن کو بے نقاب کر کے رہیں گے اور دوبارہ انتخابات کروا کر سندھ اسمبلی کی سیٹ جیتیں گے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا لاڑکانہ انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

Related Posts