پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا لاڑکانہ انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا لاڑکانہ انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان پیپلز پارٹی نےسندھ کے حلقے پی ایس 11 میں گزشتہ روز منعقدہ انتخاب  میں اپنی ہار تسلیم کرنے سے انکار کردیا، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا، ہم سلیکشن کو بے نقاب کر کے رہیں گے اور دوبارہ انتخابات کروا کر سندھ اسمبلی کی سیٹ جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے حلقہ پی ایس 11میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے پیپلز پارٹی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ لاڑکانہ کا یہ حلقہ پی پی پی کا ہوم گراؤنڈ سمجھا جاتا ہے۔ 

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار معظّم علی خان نے پیپلز پارٹی امیدوار جمیل سومرو کو 5 ہزار 524 ووٹوں سے شکست دے کر سندھ اسمبلی کی سیٹ جیت لی ہے جس پر کچھ سیاسی تجزیہ کاروں  اور سیاستدانوں کی طرف سے حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس11: لاڑکانہ میں جی ڈی اے نے ہوم گراؤنڈ پر پیپلز پارٹی کو شکست دے دی

Related Posts