مشہور میزبان اور گلوکار فخرِ عالم نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سچائی بیان کرنے پر وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب! آپ نے صاف گوئی کے ساتھ پاکستان ٹیلی ویژن کا تلخ سچ بیان کیا جس پر میں آپ کا شکر گزار ہوں۔
گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کو اپنے معاملات چلانے کے لیے جو پیسہ دیا جاتا ہے، اس کے مقابلے میں ادارے کے نتائج صفر دکھائی دیتے ہیں جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہو گیا ہے، چاہے میرے بیان کو کوئی کچھ سمجھے۔
فخرِ عالم نے کہا کہ پی ٹی وی کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ پہلے ہی اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے متروک ادارے کا رتبہ دے دیا گیا ہے اور حکومت کو چاہئے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے عوام پر ٹیکسز کا مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کرے۔
Thank you @fawadchaudhry for boldly stating something the brutal truth. PTV output compared to its cost of running operations makes absolutely NO sense what so ever. This organization must realize it is already obsolete. Govt must not burden tax payer with it. https://t.co/xwZhDCTFNu
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) May 31, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے غیر ملکی کام پر خوش ہونے والی سرکاری ٹی وی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ دیگر ممالک کی پروڈکشنز پر فخر کا اظہار کرنے والی پاکستان ٹیلی ویژن انتظامیہ پر مجھے حیرت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری غیر ملکی کام پر خوش ٹی وی انتظامیہ پر برہم