فخرِ عالم پی ٹی وی کی سچائی بیان کرنے پر فواد چوہدری کے شکر گزار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فخرِ عالم پی ٹی وی کی سچائی بیان کرنے پر فواد چوہدری کے شکر گزار
فخرِ عالم پی ٹی وی کی سچائی بیان کرنے پر فواد چوہدری کے شکر گزار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہور میزبان اور گلوکار فخرِ عالم نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سچائی بیان کرنے پر وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب! آپ نے صاف گوئی کے ساتھ پاکستان ٹیلی ویژن کا تلخ سچ بیان کیا جس پر میں آپ کا شکر گزار ہوں۔

گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کو اپنے معاملات چلانے کے لیے جو پیسہ دیا جاتا ہے، اس کے مقابلے میں ادارے کے نتائج صفر دکھائی دیتے ہیں جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہو گیا ہے، چاہے میرے بیان کو کوئی کچھ سمجھے۔

فخرِ عالم نے کہا کہ پی ٹی وی کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ پہلے ہی اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے متروک ادارے کا رتبہ دے دیا گیا ہے اور حکومت کو چاہئے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے عوام پر ٹیکسز کا مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کرے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے غیر ملکی کام پر خوش ہونے والی سرکاری ٹی وی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا  کہ دیگر ممالک کی پروڈکشنز پر فخر کا اظہار کرنے والی پاکستان ٹیلی ویژن انتظامیہ پر مجھے حیرت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری غیر ملکی کام پر خوش  ٹی وی انتظامیہ پر برہم

Related Posts