دبئی حکام پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے پر رضامند، شبر زیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shabbar Zaidi
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ ایف بی آر کو پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ ایف بی آر کو پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرے گا۔

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہناتھا کہ پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق معلومات کے تبادلے پر دبئی میں میٹنگ ہوئی ہے۔

 شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور دبئی حکام کے درمیان 9 اور 10 اکتوبر کو مذاکرات ہوئے جو نتیجہ خیز اور بارآور رہے، انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد دبئی میں پراپرٹیز کے پاکستانی مالکان کی معلومات تک رسائی حاصل کرنا تھا۔

شبر زیدی نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ فوری طور پر دبئی میں پاکستانیوں کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرے گا اور اقامہ کے غلط استعمال سے بھی نمٹا جائے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق متعدد پاکستانی سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران دبئی میں جائیدادوں کے مالک ہیں۔

Related Posts