راولپنڈی: میجر جنرل بابر افتخار کو شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے 1990 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا، میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسرسے ہے۔
کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی، انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے بھی گریجویشن کی ہے اس کے علاوہ میجر جنرل بابر افتخار نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ، سٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں، وہ شمالی وزیرستان کی انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ سٹاف خدمات انجام دیتے رہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کور ہیڈ کوارٹر میں چیف آف سٹاف بھی رہے، آپریشن ضرب عضب میں میجر جنرل بابر نے آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔
میجر جنرل بابر افتخار پاکستان ملٹری اکیڈمی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو)اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو 15 دسمبر 2016 کو پاک فوج کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر)کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، اب انہیں اوکاڑہ میں پاک فوج کی 40 ویں انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔انہوں نے 1988 میں پاکستانی فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔
میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ الحمد للہ، اپنی مدت کے دوران تعاون پر سب کا شکریہ ادا کرتو ہوں جبکہ تمام ذرائع ابلاغ کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں۔
Alhamdulillah.
Thanks to everyone I have remained associated with during the tenure. My very special thanks to Media all across. Can’t thank enough fellow Pakistanis for their love and support.
Best wishes to new DG ISPR for his success.#PakArmedForcesZindabad#PakistanZindabad— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 16, 2020
میرے پاس ہم وطن پاکستانیوں کی محبت اور تعاون کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ بہت کم ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ میں نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کیلئے دعاگو ہوں۔
تین سال تک ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر کام فائز رہنے والے میجر جنرل آصف غفور نے اپنے تبادلے کے بعد نجی اکاونٹ سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کیلئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں، خداکی رحمت ہو۔
Thanks for your love & support. Stay strong, continue doing your bit for Pakistan.Stay blessed
آپکی محبت اورحمایت کاشکریہ۔ مضبوط رہتے ہوۓ پاکستان کے لئے اپنا کام جاری رکھیں۔ Stay blessed.— Asif Ghafoor (@peaceforchange) January 16, 2020