سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد کو ترجیح دیں گے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan PTI core committee
Imran khan PTI core committee

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے یہ تاثر دینا کہ حکومت ختم ہو رہی ہے اپوزیشن کی خام خیالی ہے، سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد کو ترجیح دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کے اجلاس ہوا جس میں کور کمیٹی نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہونے کا خیر مقدم کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد کو ترجیح دیں گے، یہ تاثر دینا کہ حکومت ختم ہو رہی ہے اپوزیشن کی خام خیالی ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اتحادی حکومت کا ساتھ دیں گےان کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی بے فکر ہو جائیں ان کے تمام مطالبات پورے ہوں گے، خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ ایم کیو ایم کا اندرونی معاملہ ہے، ایم کیو ایم برملا کہہ چکی کہ وہ حکومت کی بہترین اتحادی ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کی جگہ کوئی اور کابینہ میں شامل ہو یا نہیں یہ فیصلہ ایم کیو ایم کرے گی،بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے تحفظات اپنی جگہ درست ہیں، بی این پی مینگل کے تحفظات دور کرنے کا عمل جاری ہے۔

وزیراعظم کا اجلاس میں مزید کہنا تھاکہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے، آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ سندھ حکومت کی مشاورت سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے بھی جائز تحفظات دور کیے جائیں، ہم پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے حکومتی اقدامات عوام تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے عوامی نمائندگان کو عوام میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے مسائل حل کریں گے، وزیراعظم نے عوامی نمائندوں کے مسائل کے حل کیلئے دو رکنی کمیٹی بھی بنائی، عامر کیانی اور عامر ڈوگر عوامی رابطہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

اجلاس میں بھارت کے متنازع شہریت بل کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کی آواز بن کر پوری دنیا میں گونجیں گے، دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت کتنا سفاک اور ظالم ہےکہ اپنے ہی شہریوں پر ظلم کررہا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طور پر منائیں گے، مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی آواز بنیں گے، انتہاپسند مودی حکومت کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے۔

اجلاس میں کور کمیٹی نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہونے کا خیر مقدم کیا، کور کمیٹی کاکہنا تھا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ تھا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہو۔

Related Posts