کراچی: سپرہائی مویشی منڈی سہراب گوٹھ میں آٹھویں روز قربانی کے جانوروں کی بڑی کھیپ پہنچ گئی، بیوپاریوں اور شہریوں کیلئے سیکورٹی اقدامات سخت کردیئے گئے۔
10 جون سے ابتک مویشی منڈی پہنچنے والےگائے، بیل،بکروں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرچکی ہے،ملک بھر سے آنےوالے بیوپاری بڑے بڑے ٹرالروں،ٹرک اور دیگرلوڈر گاڑیوں میں بیوپاری مال ، مویشی لاد کے مویشی منڈی لے آئے۔
بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ کراچی سپرہائی وے مویشی منڈی میں ہمیں اپنے جانور کے اچھے دام مل جاتے ہیں،مویشی منڈی کے تمام بلاکس میں انتظامیہ کی جانب سے بھی سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے جاچکے ہیں۔
مویشی منڈی سےمتصل رہائشیوں نےمتعلقہ سوسائیٹیز کےپاس بنواکراپنے پاس رکھ لیے،رہاشیوں کواندرداخلےکیلئے 24 گھنٹےجانےکی اجازت دیدی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:تصاویر:عید الاضحٰی پر قربانی کیلئے مویشی منڈی لائے جانیوالے سب سے مہنگے بکرے