نئے جانوروں کی آمد،شہریوں نے سہراب گوٹھ مویشی منڈی کا رخ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

citizens turned to Sohrab Goth Cattle Market after arrival of new animals

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سپرہائی مویشی منڈی سہراب گوٹھ میں آٹھویں روز قربانی کے جانوروں کی بڑی کھیپ پہنچ گئی، بیوپاریوں اور شہریوں کیلئے سیکورٹی اقدامات سخت کردیئے گئے۔

10 جون سے ابتک مویشی منڈی پہنچنے والےگائے، بیل،بکروں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرچکی ہے،ملک بھر سے آنےوالے بیوپاری بڑے بڑے ٹرالروں،ٹرک اور دیگرلوڈر گاڑیوں میں بیوپاری مال ، مویشی لاد کے مویشی منڈی لے آئے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ کراچی سپرہائی وے مویشی منڈی میں ہمیں اپنے جانور کے اچھے دام مل جاتے ہیں،مویشی منڈی کے تمام بلاکس میں انتظامیہ کی جانب سے بھی سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے جاچکے ہیں۔

مویشی منڈی سےمتصل رہائشیوں نےمتعلقہ سوسائیٹیز کےپاس بنواکراپنے پاس رکھ لیے،رہاشیوں کواندرداخلےکیلئے 24 گھنٹےجانےکی اجازت دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:تصاویر:عید الاضحٰی پر قربانی کیلئے مویشی منڈی لائے جانیوالے سب سے مہنگے بکرے

پارکنگ ٹھیکیدار چوہدری طارق کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کے اندر آنےوالی سوسائیٹزکے مکین شناخت کراکر کسی بھی وقت آسکتے ہیں اور جاسکتے ہیں۔

ترجمان یاور رضا چاؤلہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی آنےوالے بیوپاری اور شہری کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کریں،ترجمان یاور رضا چاؤلہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی داخلے کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

مویشی منڈی کے داخلی دروازوں پرسینیٹائز ر،اسپرے کاخاص اہتمام کیاجائے گا،یاوررضاچاؤلہ کا کہنا تھا کہ جانوروں کوبیماری سے بچانے کیلئے تمام بلاکس میں روزانہ فیومیگیشن کی جائے گی اورداخلی راستوں پرمویشی منڈی آنے والوں شہریوں اوربیوپاریوں کابخارچیک ہوگا۔

ترجمان مویشی منڈی کاکہنا ہے کہ مویشی منڈی میں ماسک پہننالازمی قراردیاگیاہے،انہوں نے کہاکہ مویشی منڈی میں متعلقہ ٹھیکیداروں کوٹھیکے الاٹ کیے جاچکے ہیں۔

900ایکٹررقبے اور48بلاکس پرمشتمل ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں 10جون سے کام شروع کردیاجائے گاجبکہ 900 ایکٹراراضی کوہموارکرکے وی آئی پی اورجنرل بلاکس بنائے جائیں گے۔

Related Posts