کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر کوئی حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہونا کوئی معیوب بات نہیں ہے، عمران خان سے گزارش ہے کہ سختی کم کریں۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہاکہ مولانا پھنسے والے سیاست دان نہیں ہیں وہ اپنے کارڈز کھیل رہے ہیں،مولانا نے ایک بڑا مجمع جمع کیا ہے وہ بند گلی میں نہیں پھنسے ہیں،مجھے احساس ہے جس طرح وزیر اعظم نے مولانا کی ذات پر حملہ کیا،اس طرح کی باتیں کرناوزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا۔
انہوں نے کہاکہ اگر کوئی حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہوناکوئی معیوب بات نہیں ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کو آئینی ترمیم کی ضرورت ہے اگر آئینی اختیارات سے متعلق مارچ ہوتا تو ہم بھی شرکت کرتے، دنیا بھر میں انتخابات ہوتے ہیں میڈ ٹرم الیکشن ہوتے ہیں،حالانکہ بھارت میں بھی الیکشن ہوتے ہیں لیکن دندھالی کا شور نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کے لچک دکھانے کے بعد عثمان ڈار آزادی مارچ تھمنے کے لیے پُر امید