امپھال: بھارتی ریاست منی پور میں حال ہی میں پیش آنے والے تشدد آمیز واقعات کے بعد حالات قابو میں کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے تاہم حالات تاحال کشیدہ ہیں۔ پانی کی بوتل 100روپے فی لیٹر تک جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق منی پور میں کشیدہ حالات کے ساتھ ساتھ ضروریاتِ زندگی کی اشیاء بھی نایاب ہونے لگیں۔ پانی انتہائی مہنگا، پیٹرول دو گنا جبکہ ڈیزل ڈھائی گنا قیمت پر فروخت کیا جانے لگا۔ یہاں کے جس باشندے کو کہیں اور جانے کی جگہ ملی، وہ چلا گیا۔
مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مقرر
منی پور میں مزدور طبقے کے حالات انتہائی دگرگوں ہیں۔ بے تحاشا مہنگائی کے باعث گھروں میں فاقہ کشی شروع ہوگئی۔ فرقہ وارانہ تشدد کے بعد منی پور میں ہر چیز کی قیمت کو پر لگ گئے۔ پیٹرول کی قیمت 101سے 300روپے فی لیٹر تک جا پہنچی۔
قبل ازیں 87روپے 17پیسے فی لیٹر فروخت ہونے والا ڈیزل تشدد کے حالیہ واقعے کے بعد 200روپے فی لیٹر تک جا پہنچا۔ ریاستی دارالحکومت امپھال سمیت کئی شہر پانی کی سپلائی سے محروم ہو گئے۔ عوام کو بوتل بند پانی پینا پڑ رہا ہے۔
بوتل کی مانگ میں اچانک ہونے والے اضافے کے باعث قیمت بے تحاشہ بڑھ گئی۔ 20روپے والی 1لیٹر پانی کی بوتل 100روپے تک جا پہنچی۔ حکومت کی جانب سے بھیجا جانے والا امدادی سامان بھی کشیدگی کے باعث ضرورت مندوں کو دستیاب نہیں ہوپارہا۔